ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انڈونیشیا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 24ہلاکتیں

انڈونیشیا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 24ہلاکتیں

Sun, 19 Jun 2016 17:49:26  SO Admin   S.O. News Service

جکارتہ،19جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتوار کے روز ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ایک مقام پر مٹی کے ایک تودے نے متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی مکانات اس کے نیچے دب گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان واقعات کے باعث 26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انڈونیشیا میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔ ان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ وسطی جاوا کا ہے اور وہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مقامی ٹی وی چینلز پر نشر کردہ فوٹیج میں کئی مقامات پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا نظر آتا ہے جب کہ بہت سے افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر سیلابی ریلوں سے بچنے میں مصروف ہیں۔


Share: